نصیرآباد کی تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے، بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے ،چنگیز ساسولی

بدھ 25 فروری 2015 21:32

نصیرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)#ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآبادکے چیئرمین سردار چنگیز خان ساسولی نے کہا ہے کہ نصیرآباد کی تعمیر و ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ضلع میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے تعلیم نظام میں تبدیلی اور صحت عامہ کی سہولیات عوام کو پہنچاننے کے لئے ترجیح بنیاد پر کام کا آغاز کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود اور جی ٹی اے کے رہنماوٴں میر احمد شاہد اور دیگرعمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیاسردار چنگیز خان ساسولی نے اس موقع پر کہا کہ نصیرآباد کی پسماندگی کے خاتمے اور ضلع کی ترقی کے لئے ہمیں تمام طبقات کی تعاون کی ضرورت ہے پبلک پرائیویٹ اور سرکار کی باہمی تعاون سے تعمیراتی کام میں معیار اور کوالٹی ہوتی ہے عوام اور عمائدین کی تعاون سے تمام مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات کی مکمل بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ نصیرآباد تعلیمی سہولیات اور معیار میں انقلابی ثابت ہو اور صحت عامہ کی سہولیات کی ثمرات سے عام آدمی مستعفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں گزشتہ ادوار میں سیلاب کی تاہ کاریوں سے پورا ضلع متاثر ہوا ہے اور پورے ضلع کا انفراسٹچر مکمل طور پر تباہ ہو گا ہے جس کی حالی کے لئے وسائل درگار ہیں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کی پسماندگی کے خاتمے اور ضلع کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کے حصول کے لئے ڈاکٹر مالک بلوچ اور ارکین صوبائی اسمبلی سے جلد ملاقاتیں کرونگا اور نصیرآباد کو عوامی تعاون سے ترقیاتی اور مثالی ضلع نائیں گے