سندھ کے جیلو ں میں قید خوا تین کی اصلا ح اور تر بیت کے لئے سندھ حکو مت خصو صی پرو گرا م تر تیب دے رہی ہے ،نا دیہ گبو ل

بدھ 25 فروری 2015 21:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی کو آر ڈینیٹر برا ئے انسا نی حقوق نا دیہ گبو ل نے کہا ہے کہ سندھ کے جیلو ں میں قید خوا تین کی اصلا ح اور تر بیت کے لئے سندھ حکو مت خصو صی پرو گرا م تر تیب دے رہی ہے ۔پروگرا م کی تر بیت سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ کی سر برا ہی میں تما م اسٹیک ہو لڈرز، غیر سر کا ر ی تنظیمو ں اور قا نو ن نافذ کر نے وا لے ادا رو ں سے اجلا س میں مشا ورت کی جا ئے گی ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے ایک جاری بیا ن میں کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ خوا تین کے لئے جیلو ں میں خصو صی انتظا ما ت کے سا تھ ساتھ ہنر مندی اور ذہنی نشو نما کے حوا لے سے کئی پروگرا م زیر غو ر ہیں جن میں سلا ئی ،کڑہا ئی ،اسٹیچنگ ،کمپیو ٹر کی تعلیم ،دستکا ر ی ،ڈیزائننگ و دیگر ہنر شا مل ہیں ،ان تمام ہنر کے لئے پیشہ ور خوا تین اساتذہ کی خدما ت لی جا ئیں گی تا کہ خو اتین جیلو ں سے رہا ئی کے بعد اپنے پیرو ں پر کھڑ ی ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسا ن غلطی کا پتلہ ہے لیکن ان کی اصلاح دنیا و آخر ت بہتر بنا سکتی ہے اور دنیا میں اس سے بہتر کا م نہیں ہو سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ جیلو ں سے رہا ئی کے بعد خواتین کو معا شر ے میں تنگ نظر ی سے دیکھا جا تا ہے اور رہا ئی کے بعد اکثر و بیشتر خوا تین جرا ئم کی سنگین وارداتوں میں ملو ث ہو جا تی ہے کیو ں کہ ان کے معا شر ے میں رہنے نہیں دیا جا تا جس کا با عث وہ ذہنی دبا ؤ کا شکار ہو جا تی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکو مت عوا م با الخصو ص خوا تین کو با اختیا ر بنا نے کے لئے کو شا ں ہیں اور تا ریخ گو ا ہ ہے کہ عوا م کی بھلا ئی کے لئے بہترین سے بہترین اسکیمیں متعا ر ف کروا ئی ہیں جن کا فا ئدہ برا ہ را ست عوا م کو پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ خوا تین کو با اختیا ر بنا نے کے لئے معا شر ے کے تما م مکا تب فکر کو اکٹھا ہو نا ہو گا اور خوا تین کے حقوق سے متعلق آگا ہی بیدا ر کر نا ہو گی ۔محکمہ برا ئے انسا نی حقوق خواتین کے حقوق کے لئے سر گر م عمل ہے اور اس سلسلے میں آگا ہی پرو گرا م سلا ئی مشین کی تقسیم ،ما لی امدا د جیسے کا م کر تا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :