اقامت دین کے ذریعے ہی پاکستان اسلامی اور خوشحال بن سکتا ہے ،حافظ نعیم الرحمن،

پاکستان محض ایک قطعہ زمین کا نام نہیں بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کی آرزؤں اور تمناؤں کا مرکز ہے

بدھ 25 فروری 2015 21:29

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا واحد مقصد اللہ کی رضا کا حصول اور اقامت دین ہے ۔ اقامت دین کے ذریعے سے ہی اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ششماہی اجتما ع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محض ایک قطعہ زمین کا نام نہیں بلکہ برصغیر کے مسلمانوں کی آرزؤں اور تمناؤں کا مرکز ہے ۔یہ دنیا کی واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی ہے اس کا آئین اور دستور اسلامی ہے اس اعتبار سے یہ ایک اسلامی ریاست ہے ۔انہوں نے کہا کہ 67سال گذرنے کے با وجود آج اگر ظالمانہ اور فرسودہ نظام برقرار ہے تو اس کی واحد وجہ ملکی اقتدار پر قابض رہنے والے فوجی اور سول حکمران ہیں ،جنہوں نے کبھی بھی ملک میں اسلامی نظام قائم کرنے کی کوشش نہیں کی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی جہاں ایک جانب تعمیر کردار اور تطہیر افکار دعوت و تبلیغ کا کام کر رہی ہے ،وہیں دوسری جانب وہ پورے نظام کی تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے ۔نظام اور قیادت کی تبدیلی کے ذریعے ہی پاکستان میں امن و خوشحالی اور ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم رابطہ عوام مہم کے ذریعے بڑے پیمانے ہر عوام سے رابطہ کر رہے ہیں اور عوامی بیداری اور رائے عامہ کی ہمواری کے ذریعے نظام اور قیادت کی تبدیلی کی کو شش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے صرف جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے،جماعت نے زندگی کے ہر دائرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،اگر عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ووٹ انھیں دیں جو اس کی اصل حق دار ہیں تو تبدیلی ملک کا مقدر بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :