گوادر ٹو کاشغر روٹ کی تبدیلی کی باتیں محض پروپیگنڈہ ہیں، بلوچستان کو افغان مہاجرین نے یرغمال بنایا ہے ، ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ

بدھ 25 فروری 2015 21:18

پنجگور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) پنجگور کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ گوادر ٹو کاشغر روٹ کی تبدیلی کی باتیں محض ایک پروپیگنڈہ ہے بلوچستان کو افغان مہاجرین نے یرغمال بنایا ہے اور نام نہاد مذہب پرست اس کے زمہ دار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.

(جاری ہے)

25 فروری 2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ گوادر ٹو کاشغر روٹ پر کام کی منظوری میاں محمد نواز شریف کے دوسرے دور میں شروع ہوا اورجنرل پرویزمشرف نے اقتدار میں آکر اس پر کام بند کرادیا اور اب جبکہ میاں نواز شریف کے تیسرے دور میں اس پر کام دوبارہ شروع ہوا ہے تو جے یو آئی پختونخواہ میپ اور اے این پی نے بلوچ دشمنی کی اڑ میں اس کی مخالفت شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذہب پرست بلوچستان کو مسائلستان بنانے کے سب سے بڑے زمہ دار ہیں افغان مہاجرین جو اس وقت اقتدار سمیت دیگر اہم شعبوں پر برجماں ہیں انھیں جے یو آئی ف کی اشیرباد حاصل ہے انہوں نے کہا کہ گوادر ٹو کاشغر روٹ کی سابقہ حثیت کو برقرار رکھا جائے گوادر کیچ آواران خضدار جھل مگسی رتوڈیرواس کی مجوزہ روٹ ہے جسے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ افغان مہاجرین کو اب ان ملک بھیجا جائے ۔

متعلقہ عنوان :