لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے گذشتہ 13ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

بدھ 25 فروری 2015 21:17

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے گذشتہ 13ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقعہ پر ملازمین عبدالحفیظ، محبوب بھٹو، فیروز گل، شاہ جھان عباسی اور دیگر نے بتایا کہ ہم 275ملازمین کو سابق نااہل ڈی جی اصغر شیخ اور نورنبی کی نااہلی کے باعث 9ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں اور نئی ایڈمنسٹریشن کی بڑی کوششوں میں سابق کرپٹ افسران پیسے دے کر ہماری تنخواہیں بند کروادیں ہیں، ملازمین نے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ ملازمین کو تنخواہیں جاری کرکے ایل ڈی اے کی پی سی ون کا منظوری دی جائے تاکہ یہ ادارہ شہر کے ترقی میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکے اور محکمے میں ہونے والی کروڑوں روپیوں کی انکوائری کرائی جائی تاکہ متاثر ملازمین کو اپنا حق مل سکے۔