شیوا کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے سی ایم سی کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاجی کیمپ قائم کر دی گئی

بدھ 25 فروری 2015 21:17

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمپلائز ویلفئر ایسوسی ایشن (شیوا) کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے سی ایم سی کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دے کر احتجاجی کئمپ قائم کر دی گئی۔ اس موقعے پر شیوا کے صدر سکندر علی ویسراور دیگر رہنماوٴں نے کہا کہ ڈی پی سی نہ بٹھاکر سینیئر ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، سندھ کے ہر یونیورسٹی میں ملازمین کے بچوں کے لیے ملازمت کا قانون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملازمین علاج نہ ہونے کے باعث مررہے ہیں جبکہ سندھ کے ہر یونیورسٹی میں میڈیکل فیسلٹی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے ملازمین کو ریگیولر کیاجائے اور 45کیٹگری کو بحال کرکے پروموشن کیے جائیں جو کہ دیگر یونیورسٹیز میں بحال ہوئے ہیں اور آئی سی یو میں کام کرنے صالے ملازمین کا مسئلہ حل کیا جائے۔ علاوہ بہت سے مسائل ہیں جس کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا اور ہم وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ ملازمین سے ہونے والے ناانصافی کا نوٹس لے کر مسائل حل کرنے میں مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :