سکھر، مختلف فیڈرز میں آج بجلی بند رہنے کا اعلان

بدھ 25 فروری 2015 21:17

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) سیپکو سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق 26 فروری 2015 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ضروری مرمت اور AC,DC پینل کی تبدیلی کے باعث مختلف فیڈرز میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جن فیڈرز میں بجلی بند رہے گی ان میں روہڑی سٹی ون،علی واہن، حاجنا شاہ، لوکوشیڈ، انڈسٹریل فیڈرز،سینٹرل جیل، کندھرا، اروڑ، بن قاسم اور ماڑی فیڈرز، 66 کے وی ناراII ،کھبڑی بھٹ ، سوراھ گیٹ فیڈرز،سنگرار،صالح پٹ فیڈرز ، پیرانو پتن فیڈرز،چونڈکو فیڈر، تجل فیڈرز کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :