مہمند ایجنسی، سیکورٹی فورسز، مقامی عمائدین ، علمائے کرام اور اساتذہ کا تربیتی جرگہ

بدھ 25 فروری 2015 21:06

مہمند ایجنسی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز، مقامی عمائدین ، علمائے کرام اور اساتذہ کے تربیتی جرگہ کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی دروازگئی میں ون ونگ خوشحال سکاؤٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل زاہد خان نے سیکورٹی فورسز، مقامی عمایدین ، علمائے کرام، اور اساتذہ کا ایک مشترکہ تربیتی جرگہ منعقد کیا۔

(جاری ہے)

جرگہ میں کمالی حلیمزئی ، صافی اور خویزئی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار معراج خان نے شرکت کی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل زاہد خان نے کہا کہ مہمند ایجنسی کارناموں اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور ہم مہمند ایجنسی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کی ترقی کیلئے مقامی ملکان ، علمائے کرام اور اساتذہ کرام اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ اور پرائمری تعلیم کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیکر اُن کی رہنمائی کی جائے۔ جرگے کی طرف سے ملک سلیم سردار نے مقامی لوگوں کی مسائل پر روشنی ڈالی اور علاقے کی ترقی کیلئے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا۔

متعلقہ عنوان :