مہمند ایجنسی، بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق،

دو فلائنگ کوچز میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق، 28 زخمی

بدھ 25 فروری 2015 21:06

مہمند ایجنسی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) مہمند ایجنسی میں بارش کی وجہ سے تحصیل حلیمزئی خواجہ وس کور میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق۔ دور با خیل کے مقام پر دو فلائنگ کوچز میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی۔ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزی کے علاقہ خواجہ وس کور میں شدید بارش کی وجہ سے گلاب نامی شخص گھر کے کمرے کی چھت گر گیا۔

جس کی وجہ سے ان کی دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ کمرے میں مزید بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ دوسرا واقعہ دوربا خیل کے مقام پر دو فلائنگ کوچ میں تصادم ہوا۔ جس میں ایک خاتون زوجہ سید انے خان موقع پر جاں بحق جبکہ بچوں و خواتین سمیت 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :