با اثر انڈرورلڈ کے کارندوں کی جانب سے نیلم جہلم پراجیکٹ میں اثر انداز ہونے کا انکشاف

بدھ 25 فروری 2015 20:57

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) با اثر انڈرورلڈ کے کارندوں کی جانب سے نیلم جہلم پراجیکٹ میں اثر انداز ہونے کا انکشاف ہواہے ،مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نیلم جہلم پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے مالک مسٹر سونگ کو پہلے آزاد کشمیر،گلگت بلتستان بعد ازاں اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاوس میں ٹھہرانے کے بعد گرفتاری عمل میں لا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا،با اثر انڈرورلڈ کے کارندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسٹر سونگ کے وکیل مجیب الرحمان کیانی کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر بھی اثر انداز ی جاری ہے۔

آن لائن کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ہمالیہ سے بلند دوستی کے دعویداروں نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی کمپنی انجنیئرز پر حیات تنگ کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان پولیس اور مقامی سیاسی راجہ فاروق حیدر نے اسلام آباد کے چیف کمشنرذوالفقار حیدر اور ایک بااثر سینیٹر سے ملکر نیلم جہلم پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے مالک مسٹر سونگ کو پہلے آزاد کشمیر،گلگت بعد ازاں اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاوس میں ٹھہرانے کے بعد گرفتاری عمل میں لا کر اڈیالہ جیل بھیج دیاگیا ۔

با اثر انڈرورلڈ کے کارندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسٹر سونگ کے وکیل مجیب الرحمان کیانی کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر بھی اثر انداز ی جاری ہے۔قبل ازیں مظفرا ٓباد کی ایک مقامی کورٹ نمبر 3سے اس منصوبے کو تاخیر کا شکار کرنے کے لیے وہاں کی ایک با اثر سیاسی شخصیت نے ایک غیر قانونی اور مشکوک اٹارنی پر حکمِ امتناعی حاصل کر لیاقائمہ کمیٹی سمیت اعلیٰ سطحی بریفنگ میں اصل حقائق سے بے خبر رکھنے والی تفصیلات بیان کی جارہی ہیں ایسے دکھائی دیتا ہے حکومت اس انڈرورلڈ کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا قومی سلامتی کے ضامن اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ان اصل حقائق کو جانچ کر اس قومی ڈکیتی کو روک سکیں گئے ۔عمرفاروق