کراچی، ملیر بار کے سابق صدر اور ان کے بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 مجرموں کو سزائے موت کی سزا

بدھ 25 فروری 2015 20:50

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملیر بار کے سابق صدر اور ان کے بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی نمبر ایک کی عدالت نے ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کے قتل کے الزام میں گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 مجرموں عابد کلو اور محسن بلوچ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔

مجرموں پر الزام ہے کہ انہوں نے مئی 2012ء میں ملیر سٹی تھانہ کی حدود میں فائرنگ کرکے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے بیٹے ارسلان حیدر کو قتل کردیا تھا۔ مجرم انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف 15 روز کے اندر سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :