پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے سنجیدہ تھیٹر کے فروغ اور اُبھرتے فنکارون کی سرپرستی کے لئے ایک ہفتے پر محیط یوتھ ڈرامہ فیسٹیول کا اہتمام

بدھ 25 فروری 2015 20:45

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے سنجیدہ تھیٹر کے فروغ اور اُبھرتے فنکارون کی سرپرستی کے لئے ایک ہفتے پر محیط یوتھ ڈرامہ فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔ 2 مارچ ، 2015 سے شروع ہونے والے اِس فیسٹیول میں راولپنڈی ، اسلام آباد کے جامعات کے طلباء و طالبات اپنے تیار کردہ کھیل پیش کریں گے۔ 2 مار چ سے 8 مارچ تک روزانہ 07:00 بجے شام پی این سی اے کے آڈیٹوریم میں ایک نیا کھیل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مارچ کو نسٹ بزنس سکول اپنا کھیل " جامن کا پیڑ" پیش کریں گے، 3 مارچ کو کامسیٹ یونیورسٹی کا کھیل " ابتدائے عشق" پیش ہو گا، 4 مارچ کو پرسٹن یونیورسٹی کا تیار کردہ کھیل " دیوتا" پیش ہو گا، 5 مارچ کو قائدِ اعظم یونیورسٹی کے طلباء اپنا کھیل " میری کہانی" پیش کریں گے، 6 مارچ کو فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کی طالبات اپنا تیار کردہ کھیل " جاڑے کی داستان" پیش کریں گی، 7 مارچ کو نسٹ یونیورسٹی اپنا کھیل " گڑیا کا گھر " پیش کرے گی اور 8 مارچ کو فیسٹیول کا آخری کھیل " خواب" بحریہ یونیورسٹی پیش کرے گی ۔ اسی دن کھیل کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں فیسٹیول کے بہترین اداکار /اداکارہ اورتین بہترین ڈراموں کو شیلڈ دئیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :