نیب نے آصف زرداری کیخلاف ایس ایس جی کوٹکنا کیس کے ریکارڈ کو گم ہونے کے امکان کو یکسر مسترد کردیا،

اس کیس کا تمام ریکارڈ نیب کے پاس موجود ہے،عدالت میں اس ریکارڈ کے ثبوت فوٹوں کاپیوں کی صورت میں بھی موجود ہیں،نیب حکا م

بدھ 25 فروری 2015 20:42

نیب نے آصف زرداری کیخلاف ایس ایس جی کوٹکنا کیس کے ریکارڈ کو گم ہونے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب)حکام نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایس ایس جی کوٹکنا کیس کے ریکارڈ کو گم ہونے کے امکان کو یکسر مسترد کردیا اور واضح کیا ہے کہ اس کیس کا تمام ریکارڈ نیب کے پاس موجود ہے،عدالت میں اس ریکارڈ کے ثبوت فوٹوں کاپیوں کی صورت میں بھی موجود ہیں۔آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیب حکام نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف ایس ایس جی کوٹکنا کیس کا ریکارڈ اصل حالت میں موجود ہے اور اس حوالے سے بعض میڈیا میں غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

نیب حکام نے بتایا کہ یہ کیس گزشتہ 15سال سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا ہے اور اس مقدمے کاریکارڈ نیب کے مختلف دفاتر میں موجود ہے،اگر عدالت نے حکم دیا تو ہم ریکارڈ کی اصل دستاویزات بھی پیش کردیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نیب نے کہا کہ نیب مقدمات کے تمام دستاویزات کی چوری اور گمشدگی کسی صورت بھی ممکن نہیں کیونکہ مقدمات کا ریکارڈ انتہائی سیکورٹی میں رکھا جاتا ہے۔اس حوالے سے نیب کے ترجمان نے آن لائن کو بتایا کہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت کے ہر حکم پر ہم عمل کرنے کے پاپند ہیں۔انہوں نے اس اہم مقدمے پر مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر مزید بات نہیں کی جاسکتی ۔۔

متعلقہ عنوان :