خیبرپختونخوا حکومت کی محکمہ تعلیم میں غفلت ،ناقص کارکردگی کے مرتکب مرد و خواتین افسران و اہلکاروں ،اساتذہ کیخلاف کارروائی،

40 اہلکا ربرخاست، 207 نو کری سے بر طرف ، 60 جبر ی ریٹائر ، 20 کی نچلی پو سٹو ں پر تنز لی، 258 کے انکر یمنٹ رو کنے ،509 پر مخصو ص پا بند یا ں لگا نے کے احکا ما ت جا ری

بدھ 25 فروری 2015 20:33

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کے تحت محکمہ ا بتد ائی و ثا نو ی تعلیم میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے مرتکب مرد و خواتین افسران و اہلکاروں اور اساتذہ کے خلاف جو لا ئی 2013 تا جنو ری 2015 کے دوران ہونے والی تحقیقا ت کے بعد الز ا ما ت ثا بت ہو نے پر 40 اہلکا روں کوبرخاست، 207اہلکا روں کو نو کری سے بر طرف ، 60 اہلکا روں کو جبر ی ریٹائر کر نے، 20 اہلکا روں کی نچلی پو سٹو ں پر تنز لی، 258 اہلکا روں کے انکر یمنٹ رو کنے اور 509 اہلکا روں پر مخصو ص پا بند یا ں لگا نے کے احکا ما ت جا ری کئے ہیں۔

جبکہ 5394 اہلکا روں سے چا ر کر وڑ با ئیس لا کھ پچھتر ہزار نو سو چا لیس رو پے کی و صو لیاں بھی کی گئی ہیں۔ مزید برآں گر یڈ17 سے اوپر کی 20 خو اتین اور 19 مرد افسران کے خلا ف انکو ائریا ں کی گئیں جن میں 7 خو ا تین اور 3 مرد افسران کے کیسز کو نمٹا دیا گیا جبکہ 13 خو ا تین اور 16 مر د افسران کے خلا ف تا حال انکو ائری جاری ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کاروائی پاکستان تحریک انصاف کی تعلیمی پالیسیوں کے تحت اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سخت ہدایات اور صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کی شبانہ روز کوششوں سے عمل میں لائی گئی تاکہ محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل رائج کرکے اس میں کالی بھیڑوں اور نا اہل افراد کا خاتمہ اور محکمہ تعلیم کو عوامی امنگوں کاترجمان بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :