کوئٹہ،3نامعلوم ڈاکو ٹرک ڈرائیور سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار

بدھ 25 فروری 2015 19:44

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) گنداواہ کے علاقے میں 3نامعلوم ڈاکو ٹرک ڈرائیور سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گندواہ کے علاقے میں 3نامعلوم ڈاکو ٹرک ڈرائیور سے اسلحہ کے زور پر 32 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی