قوم پرست حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،حاجی نور گل خلجی، عبدالواسع سحر،

بیانات سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھانکنادوغلی پالیسی ہے، جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کا اجتماع سے خطاب

بدھ 25 فروری 2015 19:29

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی اورعبدالواسع سحرنے کہاہے کہ قوم پرست برسراقتدارآتے ہی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا،بلاجوازتھانوں میں مظلوم اورغریب لوگوں کوبندکرنا،بلاک شناختی کارڈمیں اضافہ ہونااورکاشغرگوادرروٹ کی تبدیلی میں کرداراداکرناقوم پرست پارٹی کاقوم کوپسماندہ رکھنے کاایجنڈاہے کیونکہ قوم پرست پارٹی قوم کی ترقی نہیں چاہتی تاکہ ان کی سیاست کے لئے ایشوختم نہ ہو،ان خیالات کااظہارانہوں نے دیبہ میں ترخہ دیبہ یونٹ کے زیراہتمام ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع سے ضلعی شوری کے رکن اورشیخ الحدیث مولاناعبدالخالق،مفتی مزمل،ڈاکٹرخالدخان،مولاناعصمت اللہ ودیگرنے بھی خطاب کیا،علاوہ ازین نائب امراء حافظ قدرت اللہ لہڑی،مولاناحبیب اللہ مینگل اورمولانامحمودالحسن نے موسی کالونی میں خلجی کالونی،پرکانی آباداوربڑیچ آبادکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرقوم پرست پارٹی نادراکے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تووہ حکومتی سطح پرڈی سی آفس میں چارسال سے زیرالتواء ہزاروں بلاک شناختی کارڈکے اجراء کے لئے ڈی سی کومستثنی قراردینے کانوٹفکشن جاری کرے،صرف بیابات سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھانکنادغلی پالیسی ہے،اجلاس سے مفتی جان محمد،امین اللہ،مولاناغلام سرور،مفتی رشیداحمد،مفتی عبدالرحمن اورملابسم اللہ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

درین اثناء نائب امیرمولاناحبیب اللہ مینگل ،مولانامحمودالحسن اورمولاناخدائے رحیم نے برماہوٹل اورغفورٹاون میں اجلاسوں سے خطاب میں کہاکہ سریاب میں بدامنی اورگمھبیرمسائل نے عوام کاجنیاحرام کردیاہے،حکومت عوام کی بھلائی کے لئے بلاامیتازاقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :