سیکیورٹی کے نام پرکوئی سرکاری و نجی سکول زائد فیس لینے کا مجاز نہیں‘ ڈاکٹر عمر سیف ،

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ٹال فری ہیلپ لائن0800-02345قائم کر دی گئی، نجی سکولوں میں” ذمہ دار شہری “ کے نام سے والدین شکایت کر سکتے ہیں‘چےئرمین پی آئی ٹی بی

بدھ 25 فروری 2015 19:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر بعض سرکاری اور نجی سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے فیس میں کیا جانے والا اضافہ روکنے کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ”ذمہ دار شہری“ کے نام سے ٹال فری ہیلپ لائن0800-02345قائم کر دی ہے۔ یہ بات پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے ایک اجلاس میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق نجی سکول کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنانے، خاردار تار لگانے اور سیکیورٹی گارڈ کھڑا کرنے کے اخراجات سکول کی انتظامیہ خودبرداشت کرنے کی پابند ہے اور وہ اس کا بوجھ والدین پر نہیں ڈال سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی سرکاری یا نجی سکول کی انتظامیہ زائد فیس وصول کر رہی ہے تو عوام درج بالا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے صوبہ میں عوام کی فلاح کے لئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہر شعبے میں بہتری لائی جا رہی ہے تاہم عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ معاشرے کی خامیاں دور کرنے کے لئے جہاں ضرورت ہو ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :