کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گینگ وار کے 2ملزمان کو سزائے موت سنادی

بدھ 25 فروری 2015 19:23

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکیل اور اس کے بیٹے کے قتل میں الزام میں ملوث دو ملزمان لیاری گینگ وار محسن بلوچ اور عابد عرف کالو بلوچ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی ۔ عدالت نے اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں مجرم عابد عرف کالو بلوچ کومزید مجموعی طور پر 15سال قید اور 70ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانے پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ملزم فدا حسین عرف فدو کی ہدایت پر چوبیس مارچ دو ہزار بارہ میں ملیر بکرا پیڑی کے نزدیک رکشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور بیٹا علی رضا زخمی ہوئے جو بعد ازاں اسپتا میں دم توڑ گئے پولیس نے محسن بولچ کو گرفتار کیا جبکہ مخبر کی اطلاع پر ستائیس اپریل دوہزار بارہ کو ملزم فدا فدو کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں پولیس مقابلہ میں فدا ہلاک جبکہ پولیس اہلکار پرویز شہید جاں بحق ہوگیا تھا پولیس نے جائیوقوعہ سے ملزم عابد عرف کالو کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :