کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا تہرے قتل کیس میں گواہان کے بیانات کی دستاویزات غائب ہونے پر شدید برہمی کا اظہار
بدھ 25 فروری 2015 19:22
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نے لیاری گینگ کے ارشد پپو اور اس کے بھائی یاسر عرفات سمیت تہرے قتل کیس میں گواہان کے بیانات کی دستاویزات غائب ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ 12مارچ تک گواہان کے بیانات پیش کئے جائیں جبکہ عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحمان کی 2لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نمبرviiنے مقدمہ کی سماعت کی، مقدمہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، زبیر بلوچ، ذاکر ڈاڈا، عبدالرحماناور سابق ایس ایچ او چاکیواڑہ جاوید بلوچ، انسپکٹر یوسف بلوچ شامل ہیں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں گواہان کے بیانات قلم بند کیئے گئے تھے کی اصل دستاویزات غائب ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر کو بیانات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12مارچ تک ملتوی کردی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.