نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی مرکزی بُک شاپ میں حبیب بنک پوائنٹ آف سیل کا افتتاح ہوگیا

بدھ 25 فروری 2015 19:20

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی مرکزی بُک شاپ واقع جی ایٹ فور تعلیمی چوک اسلام آباد میں حبیب بنک کے تعاون سے پوائنٹ آف سیل لگا دیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے اپنا کارڈاستعمال کر کے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری این بی ایف آفتاب سومرو اور حبیب بنک کے ریجنل ہیڈ نذر عباس اور فہد بن احمد، برانچ منیجرسید آفتاب حسین شاہ ، ایس آر بی او شکیل ارشاد خان اور دیگر موجود تھے۔

ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ اس بُک شاپ سے کتب خریدنے والوں کے لیے یہ ”پاز، ٹرمینل“ ایک اہم سہولت ہے ۔انہوں نے حبیب بنک کے تعاون کو سراہا۔برانچ منیجرسید آفتاب حسین شاہ نے بتایا کہ جو حضرات کتب خریدنے آتے ہیں وہ یہاں اپنابنک کارڈ استعمال کر کے پے منٹ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کسٹمرز بھی اس پوائنٹ آف سیل سے یکسا ں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ دونوں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عوام کی سہولت کے لیے یہ پوائنٹ آف سیل نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے بُک کلچر کو فروغ دینے کے مشن کا حصہ ہے جس کے تحت تمام خریدار کیش نہ ہونے یا کم پڑ جانے کی صورت میں اپنے کارڈ کے ذریعے خریداری کر سکیں گے۔