اقوام متحدہ کیلئے نئی پاکستانی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نیویارک پہنچ گئیں،

پیر کو اپنی سفارتی دستاویزات اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل پیش کریں گی

بدھ 25 فروری 2015 19:14

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان کی اقوام متحدہ میں پہلی مستقل خاتون مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے نیویارک پہنچ رہی ہیں۔ وہ پیر کے روز اپنی سفارتی دستاویزات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ملیحہ لودھی سفارتی کمیونٹی میں ایک جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے 1990 ء کی دہائی میں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں نبھائیں اور اس کے بعد برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر رہیں۔ ان کے پیش رو سینیئر سفارتکار مسعود خان ریٹائرمنٹ لینے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :