نعیمین ایسوسی ایشن کا15واں یوم تاسیس 5 مارچ کو ملک بھرمیں منایا جائیگا،

آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں تقریبات منعقدہوں گی:ترجمان

بدھ 25 فروری 2015 18:57

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کا15واں یوم تاسیس 5 مارچ 2015 بروز جمعرات کو ملک بھر میں منا یاجائیگا۔آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں تقریبات کااہتمام کیا جائیگا۔مرکزی تقریب 5 مارچ 3 بجے سہ پہر جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مرکزی تقریب میں معروف مذہبی اسکالرجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر وارث علی شاہین،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمدشفقت علی یوسفی،سینئرنائب صدرمفتی قیصر شہزاد نعیمی،مفتی بلال فاروق نعیمی،ڈاکٹرحسییب قادری،ڈاکٹر مفتی کریم خان،علامہ غلام علی اعوان،علامہ قاسم علوی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مولانا علی رضا ساقی،مولانا شریف نعیمی،مفتی انتخاب احمد نوری،مولانا حاجی امداد اللہ نعیمی سمیت نعیمین ا یسوسی ایشن کے تمام ذیلی ونگزکے صدور،جنرل سیکرٹریزاور کارکنان کی کثیرتعداد شریک ہوگی۔