یوئیفا لیگ :بارسلونا اور جوونٹیس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی،

لوئس سواریز نے میچ کے 16 ویں منٹ میں پہلا اور 30 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا ، سٹی کی جانب سے واحد گول سرجیو اگیرو نے کیا

بدھ 25 فروری 2015 18:52

یوئیفا لیگ :بارسلونا اور جوونٹیس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی،

لائن) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سپینش کلب بارسلونا اور اٹلی کے جووانٹس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی۔ یورپین چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16میں سپینش فٹبال کلب ایف سی بارسلونا اور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی ایف سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ سٹار کھلاڑی لائنل میسی کی ٹیم کی جانب سے لوئس سواریز نے میچ کے 16 منٹ پر پہلا گول کر کے کھیل کا فاتحانہ آغازکیا۔

(جاری ہے)

حریف ٹیم پر برتری بڑھاتے ہوئے میچ کے 30 ویں منٹ میں سٹرائیکر لوئس سواریز نے ہی دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ سٹی کی جانب سے سرجیو اگیرو نے 69 ویں منٹ پر ٹیم کی طرف سے واحد گول سکور کیا۔ دوسری جانب ایک اور مقابلے میں اطالوی فٹبال کلب جووانٹس ایف سی نے بور ڈورٹمنڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ جووانٹس ایف سی نے حریف ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے دو گول داغ کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :