سوات ،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا،

گرویت کے مقام پر گلیشر گرنے سے کالام مینگورہ شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ،بالائی علاقوں کا میدانی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 25 فروری 2015 18:36

سوات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) سوات ،میدانی علاقوں میں بارش اورکالام،مالم جبہ ،مرغزار ،میاندم ،سپین سر مٹہ اور بحرین کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ،مالم جبہ میں مکان کی چھت گرنے سے دوخواتین سمیت پانچ افراد زخمی ،ایک مارکیٹ زمین بوس گرویت کے مقام پر گلیشر گرنے سے کالام مینگورہ شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ،بالائی علاقوں کا میدانی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع معوام کوآمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،بارش ، برف باری اور یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے موسم انتہائی ٹھنڈ ہوگیا ،کالام میں گزشتہ 3دنوں میں60ملی لیٹر بارش اور ایک فٹ سے زائد بر ف ریکارڈ ،تفصیلات کے مطابق سوا ت کے میدانی علاقوں مینگورہ ،مٹہ ،بریکوٹ ،خوازہ خیلہ اور کبل میں گزشتہ تین روز بار ش جبکہ بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ ،میاندم ،مرغزار،بحرین اور سپین سر مٹہ کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے مقامی زرائع کے مطابق کالام کے علاقے گوریت کے مقام پر گلیشر گرنے کالام مینگورہ شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے جس کی وجہ اس شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے آ،مدہ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں میں برف باری سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ادھر مالم جبہ میں مکان چھت گرنے سے دوخواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کشورہ خمبہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پانمچ دکانوں پر مشتمل مارکیٹ زمین بوس ہوگئی ہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے زرائع کے مطابق کالام میں گزشتہ تین دنوں کے دوران 60ملی لیٹر بار ش اور 1فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے ادھر گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش ،پہاڑوں پر برف باری اور یخ بستہ ہواوں کی وجہ سے موسم انتہائی ٹھنڈ پڑگیا ہے

متعلقہ عنوان :