لاہور، شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا

بدھ 25 فروری 2015 17:33

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹاؤن اورکچا جیل روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جلو موڑ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے سکارنو بازار اور دھرم پورہ بازار سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے کینال پارک گلبرگ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے ایبٹ روڈ اور پیر مکی روڈسے تجاوزات کو ختم کر وایا اور2 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے سبزہ زار ماڈل بازارسے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :