اسامہ کو پاکستان میں پناہ دلوانے کے الزام میں سعودی عرب میں 13 افرادقید

بدھ 25 فروری 2015 17:25

اسامہ کو پاکستان میں پناہ دلوانے کے الزام میں سعودی عرب میں 13 افرادقید

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) سعودی عدالت نے نائن الیون حملوں کیلئے شدت پسند بھرتی کرنے اور اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ دینے کے الزام میں 13 افراد کو ایک سال سے 23سال تک کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے مقامی اخبار’الشرق الاوسط ‘کے حوالے سے بتایا ہے کہ عدالت میں ایک ملزم نے نائن الیون حملوں کے بعد اسامہ بن لادن سے ملنے اور افغانستان پر امریکی حملے کے بعد انہیں وہاں سے نکالنے اور پاکستان میں ایک سعودی شہری کے گھر میں پناہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔

ملزمان نائن الیون حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد کے ساتھی بھی ہیں اور انہوں نے دیگر کارروائیوں کی منصوبہ بندی بھی کی۔ ملزم نے شدت پسندوں کا ایک سیل بھی بنایا جس میں شامل 2 افراد نے نائب الیون حملوں میں شرکت کرنا تھی۔ سعودی وزارت انصاف کاموقف معلوم نہیں ہوسکالیکن وزارت داخلہ کے مطابق وہ اس اطلاع کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :