پاکستان کوغیرملکی امداد کی مد میں3ارب37کروڑ ڈالر وصول

بدھ 25 فروری 2015 17:16

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) رواں مالی سال7 ماہ کے دوران پاکستان نے غیرملکی امداد کی مد میں3 ارب37 کروڑ ڈالر وصول کیے۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے مقررہ ہدف سے33کروڑ ڈالر زائد فراہم کئے۔

(جاری ہے)

،اکنامک افیئرز ڈیوڑن کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران مختلف ممالک اور ترقیاتی بینکوں سے 3 ارب 37 کروڑ ڈالر وصول ہوئے ، جبکہ رواں سال جنوری میں 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی مالی امداد حاصل کی گئی ، جاری مالی سال 7 ماہ کے دوران اسلامی ترقیاتی بینک سے مالی امداد 58 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 91 کروڑ ڈالر رہی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور چین نے 52 کروڑ ڈالرکی مالی امداد فراہم کی برطانیہ نے 20کروڑ 60 لاکھ ڈالر، سعودی عرب نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا صرف 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہی فراہم کر سکا۔

متعلقہ عنوان :