لوڈ شیڈنگ کیخلاف جنگ کالا باغ ڈیم کے بغیر ناممکن ہے،ڈاکٹر شاہد رشید بٹ
بدھ 25 فروری 2015 17:12
اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) چھوٹے تاجروں کے چیمبر کے چئیرمین اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جنگ کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیرکے بغیر جیتنا ناممکن ہے۔ایل این جی کے درامد موجودہ حکومت اور نجی شعبہ کا کارنامہ ہو گا جس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کا روزگار بچ جائے گا جبکہ توانائی کے بحران کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔
اندازوں کے مطابق اگرسال رواں میں ایل این جی کی قیمت مزید کم ہوئی تو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی امپورٹرز کو درامدی ڈیوٹی سے مکمل استثناء اور مزید ترغیبات دینے پر غور کرے۔نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایل این جی ڈویلپمنٹ ماڈل پر نظر الثانی میں کوئی مضائقہ نہیں۔(جاری ہے)
کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پرانے ڈیموں کی بحالی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے کالا باغ ڈیم بنانے پر توجہ دی جسکی لاگت کم اور عمر زیادہ ہے۔
تربیلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تیس فیصد کمی آ چکی ہے اوریہ ڈیم 14 سال میں اپنی عمر مکمل کر جائے گا جبکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر بھی خرچہ کم اور اسکی عمر سب سے زیادہ ہو گی۔ پینتالیس سال قبل ہر پاکستانی کو 5100مکعب میٹر پانی دستیاب تھا جو اب گھٹ کر 975مکعب میٹر رہ گیا ہے جو ہماری زراعت، صنعت اور آبادی کے لئے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ منگلا ڈیم کی تعمیر سے ملکی زراعت میں انقلاب آیا، تربیلا ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو ستر لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملا جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو ہائیس لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور سیلاب کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ٹل جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.