تیمرگرہ ، دیر لویر پولیس کی کارروائی، اسلحہ و کارتوس برآمد، 5ملزمان گرفتار

بدھ 25 فروری 2015 17:04

تیمرگرہ ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) دیر لویر پولیس کی کاروائی، اسلحہ و کارتوس برآمد، پانچ ملزمان گرفتار۔اس سلسلے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر لویر قاسم علی خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر تصدق حسین نے ایس ایچ او تھانہ لعل قلعہ میدان ، منڈا اور تیمرگرہ کے ہمراہ خصوصی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے پر پانچ ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد رائفل، چھ عدد بندوق، شاٹ گن، دو پستول اور تیس عدد کارتوس برآمد کرلیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر تصدق حسین کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرئے اس لئے کہ عوام کے تعاون ہی کی وجہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی مال و جان و عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جس میں کوئی کوتاہی نہیں بر تی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :