کراچی، لوڈ شیڈنگ کے خلاف جنگ کالا باغ ڈیم کے بغیر ناممکن ہے،ڈاکٹر شاہد رشید بٹ

بدھ 25 فروری 2015 17:01

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) چھوٹے تاجروں کے چیمبر کے چئیرمین اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جنگ کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیرکے بغیر جیتنا ناممکن ہے۔ایل این جی کے درامد موجودہ حکومت اور نجی شعبہ کا کارنامہ ہو گا جس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کا روزگار بچ جائے گا جبکہ توانائی کے بحران کے حل کی راہ ہموار ہو گی۔

اندازوں کے مطابق اگرسال رواں میں ایل این جی کی قیمت مزید کم ہوئی تو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی امپورٹرز کو درامدی ڈیوٹی سے مکمل استثناء اور مزید ترغیبات دینے پر غور کرے۔نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایل این جی ڈویلپمنٹ ماڈل پر نظر الثانی میں کوئی مضائقہ نہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رشید بٹ نے کہا کہ پرانے ڈیموں کی بحالی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے کالا باغ ڈیم بنانے پر توجہ دی جسکی لاگت کم اور عمر زیادہ ہے۔

تربیلا ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں تیس فیصد کمی آ چکی ہے اوریہ ڈیم 14 سال میں اپنی عمر مکمل کر جائے گا جبکہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر بھی خرچہ کم اور اسکی عمر سب سے زیادہ ہو گی۔ پینتالیس سال قبل ہر پاکستانی کو 5100مکعب میٹر پانی دستیاب تھا جو اب گھٹ کر 975مکعب میٹر رہ گیا ہے جو ہماری زراعت، صنعت اور آبادی کے لئے بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

منگلا ڈیم کی تعمیر سے ملکی زراعت میں انقلاب آیا، تربیلا ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو ستر لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملا جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سندھ کو ہائیس لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور سیلاب کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ٹل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :