سینیٹ انتخابات میں دھاندلی روکنے کے حکومتی دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں بلکہ مرچیں جھونکنے کے مترادف ہیں،بالاچ خان ڈومکی

بدھ 25 فروری 2015 16:55

کوئٹہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) قبائلی رہنما میر بالاچ خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی روکنے کے حکومتی دعوے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں بلکہ مرچیں جھونکنے کے مترادف ہیں ایوان بالا میں ضمیر فروشی روکنے کے لئے سینیٹ انتخابات اور صوبائی گورنرز کا انتخاب براہ راست عوامی رائے دہی کے ذریعے کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میربالا چ خان ڈومکی نے سینیٹ انتخابات میں خرید وفروخت کی خبروں پرسیاسی پارٹیوں کی بے چینی اور ناقابل عمل حکومتی دعوؤں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر جاری کاروبار کو بے جا اختیارات اور پیسہ بنانے کے یکجا نقطے پر وسعت دی جارہی ہے اور خاندانی مفادات پر مبنی سیاسی کلچر کو مضبوط کیا جا رہا ہے عوامی ووٹوں سے منتخب بعض اراکین اسمبلی مالی مفادات کے حصول میں مصروف عمل ہیں جبکہ حکومتی نااہلی کے لئے باعث عوام مسائل میں الجھتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو طاقت کا سرچشمہ کہنے والے اسمبلیوں میں سرعام انہی عوام کے ووٹوں کا سودا کرنے میں کوئی شرمندگی یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے میربالا چ خان ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سیاست میں کاروباری سوچ کو روکنے کے لئے ایوان بالا اور گورنرز کے انتخاب کو براہ راست عوامی رائے دہی سے مشروط کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :