ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف انور خان اغواء کیس کی سماعت کل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوگی

بدھ 25 فروری 2015 16:52

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف انور خان اغواء کیس کی سماعت کل جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں ہوگی۔ گذشتہ سماعت فاضل جج کی عدم حاضری پر موخر کی گئی تھی۔ ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف افغانستان کے شہری انور خان کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے اپنے موکل کو اغواء کے مقدمے سے بری کرانے کیلئے درخواست بھی دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کیخلاف اغواء کے مقدمے میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں اور مقدمہ بھارتی حکومت کے دباؤ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعاء کی تھی جسے عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے درخواست خارج کرنے کا حکم دیا تھا

متعلقہ عنوان :