ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت ملنے پر الیکشن کمیشن کارروائی کریگا‘قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن

بدھ 25 فروری 2015 16:46

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن سید شیر افگن نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت ملنے پر الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا ۔ حکومت ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے قانون سازی کرے ۔ قانونی پیچیدگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کے کئی معاملات پر ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اردپوائنٹ۔

تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے الیکشن کمیشن کو ثبوت ملے تو متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے گا سٹیٹ بینک او ردیگر ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ کیس بھی جگہ رقم کا معاملہ آتا ہے تو فوراً الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جاتا ہے ہارس ٹریڈنگ کے لئے حکومت قانون سازی کرے اور سخت سے سخت سزائیں تجویز کرے انہوں نے کہا کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کے کئی جگہوں پر ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ہارس ٹریڈنگ ایسا معاملہ ہے جس کو روکنا مشکل کام ہے سینٹ کے الیکشن میں سکروٹنی کے عمل میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر سختی سے عمل کیا گیا ہے امید ہے کہ قانون سازی سے الیکشن کمیشن مضبوط ہوگا

متعلقہ عنوان :