بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیع ہے ، وفاقی حکومت بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ‘وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کی وزیر اعلی بلوچستان سے گفتگو

بدھ 25 فروری 2015 16:33

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیع ہے ، وفاقی حکومت بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کویہاں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں بلوچستان کے لیے ٹیوب ویل سبسڈی سمیت پانی وبجلی کے شعبے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیع ہے ، وفاقی حکومت بلوچستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔