جوان مرکز پروگرام پشاورنے والی بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 25 فروری 2015 16:33

جوان مرکز پروگرام پشاورنے والی بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) جوان مرکز پشاور پروگرام کے سلسلے میں میں منعقدہ والی بال کا فائنل پشاور ڈسٹرکٹ نے جیت لی فائنل میں نوشہرہ ڈسٹرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست ، مہمان خصوصی ڈائریکٹرسپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور محب الله خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور ارباب اسد حیات ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں منعقدہ جوان مرکز پروگرام کے سلسلے میں منعقدہ مردوں کے والی بال فائنل نوشہرہ ڈسٹرکٹ اور پشاور ڈسٹرکٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں پشاور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نوشہرہ کو 25-21,19-25 اور25-23 سے شکست دیکرٹرافی اپنے نام کی اس سے قبل خواتین کے والی بال اور بیڈمنٹن مقابلوں میں بھی پشاور نے نوشہرہ کوشکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ جوان مرکز پشاور پروگرام کے سلسلے میں والی بال اور بیڈمنٹن کے مرد وخواتین مقابلوں میں چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیاتھا ۔ جس میں پشاور ڈسٹرکٹ نے والی بال اور بیڈمنٹن کے میل و فمیل دونوں کیٹگریز میں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔