یوئیفا لیگ :بارسلونا اور جوونٹیس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی

بدھ 25 فروری 2015 16:15

یوئیفا لیگ :بارسلونا اور جوونٹیس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء ) یو ئیفا چیمپئنزلیگ میں سپینش کلب بارسلونا اوراطالوی کلب یوونٹس نے اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا ہے ۔ یورپین چیمپئنز لیگ کے رائونڈ آف 16میں سپینش فٹبال کلب ایف سی بارسلونا اور انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی ایف سی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ سٹار کھلاڑی لائنل میسی کی ٹیم کی جانب سے لوئس سواریز نے میچ کے 16 منٹ پر پہلا گول کر کے کھیل کا فاتحانہ آغازکیا ۔

(جاری ہے)

حریف ٹیم پر برتری بڑھاتے ہوئے میچ کے 30 ویں منٹ میں سٹرائیکر لوئس سواریز نے ہی دوسری بار گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو فتح دلوائی ۔ سٹی کی جانب سے سرجیو آگیرو نے 69 ویں منٹ پر ٹیم کی طرف سے واحد گول سکور کیا ۔ دوسری جانب ایک اور مقابلے میں اطالوی فٹبال کلب جووانٹس ایف سی نے بور ڈورٹمنڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی ۔ جووانٹس ایف سی نے حریف ٹیم کے خلاف ایک کے مقابلے دو گول داغ کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔
یوئیفا لیگ :بارسلونا اور جوونٹیس ایف سی نے کامیابی حاصل کر لی

متعلقہ عنوان :