کوئٹہ،دکی میں شدت پسندوں کا بجلی کے ٹاور ز پر 2 راکٹ فائر،متعدد علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ،امدادی ٹیموں نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا

بدھ 25 فروری 2015 15:18

کوئٹہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) کوئٹہ کے علاقے دکی میں شدت پسندوں نے بجلی کے ٹرانسمشن کے ٹاور پر 2 راکٹ فائر کئے ،متعدد علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز دکی کے علاقے ”سراتی تک“ کے مقام پر نامعلوم شدت پسندوں نے 2 راکٹ فائر کئے جس سے بجلی کے دو ٹاور تباہ ہوگئے جس سے متعدد علاقے اندھیروں میں ڈوب گئے ،امدادی ٹیموں نے بجلی کی ترسیل کی بحالی کے لئے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے