محکمہ تعلیم کے دعوے دھرے رہ گئے ، پنجاب ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی متعدد اضلاع میں غلط پرچے بھجوا دئیے ، عملے کا امتحان لینے سے انکار،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری سکولز سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 25 فروری 2015 15:17

محکمہ تعلیم کے دعوے دھرے رہ گئے ، پنجاب ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی ..

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) پانچویں جماعت کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی بدانتظامی کی مثال بن گیا ،ایک بار پھر متعدد اضلاع میں غلط پرچے بھجوا دئیے ، عملے نے امتحان لینے سے انکار کر دیا۔ محکمہ تعلیم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ، پہلے ریاضی کے پرچے کی بجائے جنرل سائنس کا غلط پرچہ بھجوا دیا گیا اور پھر بروقت پرنٹنگ اور امتحانی سنٹروں تک پرچوں کی عدم فراہمی کے باعث انگریزی کا ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کرنا پڑا۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی بدحواسیاں انگریزی کا منگل کو ملتوی کیا جانے والاپیپر اگلے روز بدھ کو بھی نہ لیا جا سکا۔ امتحانی کمیشن نے لاہور سمیت متعدد اضلاع کے امتحانی مراکز میں انگریزی کی بجائے دوسرا پیپر بھجوا دیا جس سے طلبا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور پیپر دیئے بغیر گھروں کو لوٹ گئے ، دوسری جانب امتحانی عملے نے بھی غلط پیپر ملنے کے باعث امتحان لینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا پر چلنے والی خبروں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے پانچویں جماعت کے پرچوں میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیکرٹری سکولز سے فوری رپورٹ مانگ لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ امتحانات میں بدانتظامی کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :