سپریم کورٹ نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کے دوران کولڈ سٹوریج میں ہلاک ہونے والے سات افراد کے ورثاء کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر اٹارنی جنرل پاکستان اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا

بدھ 25 فروری 2015 15:04

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سپریم کورٹ نے کراچی ایئرپورٹ حملہ کے دوران کولڈ سٹوریج میں ہلاک ہونے والے سات افراد کے ورثاء کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر اٹارنی جنرل پاکستان اور سندھ حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کے دوران کولڈ سٹوریج میں پھنسے سات افراد کی ہلاکتوں کے بعد حکومت نے وعدے کے باوجود معاوضے کی ادائیگی نہیں کی۔

ورثاء حکام کے دروازے پر جا جاکر تھک گئے ہیں۔ وزیراعظم نے معاوضے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال کوئی مدد نہیں کی گئی یہاں تک کہ جس ادارے کے لوگ کولڈ سٹوریج میں مرے انہوں نے بھی کوئی مدد نہیں کی جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان اور سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔