Live Updates

پختونخوا کو کرپشن سے مکمل پاک کر کے مثال بنائیں گے، سرمایہ کاری بہت ضروری ہے، باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی بہتر ہے‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کادبئی میں سرمایہ کاری کے پی کے کانفرنس سے خطاب

بدھ 25 فروری 2015 14:54

دبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو کرپشن سے مکمل پاک کر کے دیگر صوبوں کیلئے مثال بنائیں گے، خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے، باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی بہتر ہے۔ وہ بدھ کو دبئی میں سرمایہ کاری کے پی کے کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، کانفرنس میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کی پولیس و دیگر صوبوں کی پولیس سے بہت بہتر ہے، پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا، جس کی وجہ سے صوبے میں دیگر صوبوں کی نسبت سیکیورٹی بھی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کر کے دیگر صوبوں کیلئے مثال بنانا چاہتے ہیں، کے پی کے میں سرمایہ کاری بے حد ضروری ہے، سر مایہ کاروں کو کے پی کے میں بہتری سہولیات فراہم کریں گے، سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں آفس قائم کیا جائے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات