نئے ریونیو اقدامات، ایف بی آر اضافی ٹیکس وصول کرے گا

بدھ 25 فروری 2015 14:47

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) نئے ریونیو اقدامات کے ذریعے ایف بی آر اضافی 50 ارب روپے کا ٹیکس وصول کرے گا تاکہ رواں مالی سال کیلئے 2691 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فرنس آئل پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے ایف بی آر رواں مالی سال کے باقی ماندہ مہینوں کے دوران 50 ارب روپے وصول کرے گا۔ ڈبلیو ایچ ٹی ریٹ 5 سے 10 فیصد کر دیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ شرح 15 فیصد کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے مطابق ایف بی آر کا ہدف 119 ارب روپے مقرر کر دیا گیا ہے جو 2810 ارب سے کم ہو کر 2691 روپے ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :