میڈیکل سٹورز پرجعلی ادویات کی فروخت اور بوگس میڈیکل لائسنس کے حامل تیرہ عطائی ڈاکٹروں کو مجموعی طورپر ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

بدھ 25 فروری 2015 14:28

فیصل آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)میڈیکل سٹورز پرجعلی ادویات کی فروخت اور بوگس میڈیکل لائسنس کے حامل تیرہ عطائی ڈاکٹروں کو مجموعی طورپر ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایاگیا ہے، چیئرمین ڈرگ کورٹ شوکت محمود نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث جعلی ڈاکٹر ونعیم حکیم ملزموں دریاخان کے عظمت اللہ کو دس ہزار روپے ، محمدامین کو بارہ ہزار روپے، محمدمبین شاہ کو آٹھ ہزار روپے ، محمداکبر کو دس ہزار روپے ،کلورکوٹ کے رہائشی فیض احمد وغیرہ تین افراد کو بالترتیب دس ہزار روپے اور پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ ،بھکرکے محمدعمران شاہد کو دس ہزار روپے ، جھنگ کے رہائشی اختر سلیم وغیرہ تین افراد کو بالترتیب پندرہ ہزار روپے اور دس دس ہزار روپے ، محمدامین کو بیس ہزار روپے اور گوجرہ کے محمدالیاس کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔