فیصل آباد؛ بابر چوک کے علاقے میں عوام کے رکھوالے ہی ڈ اکہ ڈالنے لگے، اہل علاقہ نے پکڑ کر کمرے میں بند کر دیا۔

بدھ 25 فروری 2015 13:55

فیصل آباد؛ بابر چوک کے علاقے میں عوام کے رکھوالے ہی ڈ اکہ ڈالنے لگے، ..

فیصل آباد(اردو ہوائنٹ تزہ ترین اخبار. 25 فروری 2015 ء): فیصل آباد کے علاقے بابر چوک میں چار افراد سادہ کپروں میں ملبوس ایک گھر میں گھس گئے . گھر میں گھسنے پر خواتین نے چیخ وپکار شروع کر دی جس پر افراد نے ان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا.

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے افراد کو پکڑ کر گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سی آئی اے کے آفیسرز ہیں اور ایک ملزم کے تعاقب میں یہاں آئے تھے تاہم اہل علاوہ نے ان کو مقامی پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے، مالک مکان ایک دکاندار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ پولیس اس طرح قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی کے گھر میں نہیں گھس سکتی اگر ان کو جوئے کا اڈہ ہونے کی اطلاع تھی بھی تو وارنٹ کے ساتھ پولیس کی وردیوں میں آنا چاہئیے تھا.

اہل علاقہ کا اور گھر کے افراد نے مطالبہ کیا کہ جب تک ایس ایس ٹاؤن یہاں نہیں آئین گے تب تک ان افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا، ایس ایس پی کو جواب دینا ہو گا کہ محض پولیس ہونے کے باعث کسی کے بھی گھر میں گھسنے کا حق ان کو کس نے دیا ہے.