سرگودھا پولیس کی کارروائی، 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قبضے سے منشیات، اسلحہ برآمد

بدھ 25 فروری 2015 13:43

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سرگودھا پولیس نے ہیروئن2286 گرام، چرس2346 گرام، شراب48 بوتل، ناجائز اسلحہ برآمدکر کے15ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے غلام عباس سکنہ 91جنوبی سے ہیروئن 1160گرام ،تھانہ میانی پولیس نے محمد ابراہیم سکنہ گھگھیاٹ سے ہیروئن 351گرام ،تھانہ لکسیاں پولیس نے مستنصر حسین سکنہ جان محمد والا سے ہیروئن 125گرام ،تھانہ ساہیوال پولیس نے عامر ممتاز سکنہ ساہیوال سے ہیروئن650گرام ،تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد ذیشان سکنہ کوٹمومن سے چرس1295گرام ،نعمان اعجاز سکنہ کوٹمومن سے چرس311گرام ،تھانہ اربن ایریاپولیس نے محمد فیاض سکنہ 82شمالی سے چرس 260گرام ،تھانہ کڑانہ پولیس نے امجد سکنہ 28جنوبی سے چرس 250گرام ،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے محمد عثمان سکنہ نہنگ سے چرس 230گرام ،تھانہ صدر پولیس نے حماد علی سکنہ 142جنوبی سے شراب 8بوتل ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نعیم شاہ سکنہ 109جنوبی سے شراب 25بوتل ،تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد عمران سکنہ رحمانپورہ سے شراب 15بوتل اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد قاسم سکنہ 89شمالی پسٹل 30بور 5گولیاں،تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے صفدر رسول سکنہ شیلر کالونی سے پسٹل 30بور 5گولیاں ،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمد شیر سکنہ 67جنوبی سے پسٹل 30بور5گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :