ندیم نصرت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر مقرر
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی
بدھ 25 فروری 2015 13:18
کراچی‘ ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے سینئر رکن ندیم نصرت کو متفقہ طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر مقررکردیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
(جاری ہے)
یہ فیصلہ تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ، ندیم نصرت گزشتہ ستمبر تک ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر فائز تھے تاہم بے پناہ تنظیمی مصروفیات کے باعث وہ شدید علیل ہوگئے تھے اور علاج کے لیے امریکہ چلے گئے تھے۔
امریکہ میں کئی مہینے علاج کے بعد ان کی صحت میں قدرے بہتری آگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد وہ امریکہ سے لندن پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ڈاکٹر نصرت شوکت اور کیف الوریٰ رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز کی حیثیت سے حسب معمول کام کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.