کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک شہری کی درخواست،سپریم کورٹ کے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو نوٹسز جاری، تحریری جواب طلب کرلیا

بدھ 25 فروری 2015 13:17

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک شہری کی درخواست پر وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے‘ یہ حکم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز جاری کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جب کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار عبداللطیف کھوکھر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے جبکہ حکومت غیرضروری منصوبے شروع کرکے عوام کا پیسہ ضائع کررہی ہے۔

کالا باغ ڈیم تعمیر کرکے توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے اس پر عدالت نے وفاق اور صوبوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے اور سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :