سیاسی پارٹیوں کااتحادجرم نہیں ،ہم سداکے دشمن نہیں ،جمہوریت کے فائدے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں،قمرزمان کائرہ

بدھ 25 فروری 2015 13:00

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ سیاسی پارٹیوں کااتحادجرم نہیں ،ہم سداکے دشمن نہیں ،جمہوریت کے فائدے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ہم کسی جماعت کوبچانے کیلئے نہیں تاہم جمہوریت اورملک کے فائدے کے لئے سب اکٹھے ہوئے ہیں ،انتخاب وہ پارٹی بھی لڑتی ہے جسے اپنی شکست کاعلم ہوتاہے ،اوریہی جمہوریت ہے ،سیاسی پارٹیوں کااتحادجرم نہیں ،اورہم سداکے دشمن نہیں اختلافات توپارٹیوں کے اندربھی ہوتے ہیں ،ذوالفقارمرزاکاتعلق ہماری جماعت سے ہے اوروہ آج الگ ہوئے بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اوپن میرٹ بھی حل نہیں ،لوگوں کوکرپشن کے خلاف اٹھناہوگااورکرپٹ افرادکااحتساب کرناہوگا

متعلقہ عنوان :