خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کے نام سے پولیس کی ایک اور سکیورٹی فورس قائم کر دی گئی ‘ فورس نے کام شروع کر دیا
بدھ 25 فروری 2015 12:40
پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کے نام سے پولیس کی ایک اور سکیورٹی فورس قائم کر دی گئی ہے اور ابتدا میں اس فورس نے پشاور میں کام شروع کر دیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بی بی سی کو بتایا کہ ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کا مقصد کسی بھی جرم کے موقع پر فوری طور پر پہنچنا ہوگا اور اس کے لیے اس سکواڈ میں شامل اہلکاروں کو بھاری اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس سکواڈ کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں آٹھ اہلکار موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر زون میں بارہ پوائنٹ ایسے منتخب کیے گئے ہیں جہاں یہ موجود رہیں گے۔ایک زون کے سکواڈ میں گاڑی اور دو موٹر سائیکل سوار اہلکار ہوں گے جو موقع واردات پر جلد سے جلد پہنچنے کی کوشش کریں گے۔(جاری ہے)
یہ اہلکار معمول کی چیکنگ یا پولیس کی دیگر ذمہ داریوں سے مبرا ہوں گے اور ان کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال پر تعینات کیا جائے گا۔
ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ یہ فورس روایتی پولیس سے مختلف ہوگی اور یہ اہلکار کسی تھانے یا کسی ڈویڑن کی سطح پر روایتی پولیس کی طرح کسی کو جواب دے نہیں ہوں گے بلکہ یہ براہ راست ایس ایس پی آپریشن کے ماتحت ہوں گے اور وہ ہی انھیں احکامات جاری کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.