مہمند ایجنسی اور ملتان میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3افراد جاں بحق

بدھ 25 فروری 2015 12:13

مہمند ایجنسی/ملتان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) مہمند ایجنسی اور ملتان میں بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ علیم زئی کے علاقے خواجہ وسط میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ملبے تلے 2 بھائی دب گئے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاررائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

آٹھ نمبر چونگی کے قریب واقع گھر کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی۔ جس کے نتیجے میں چھت کے ملبے تلے 70 سالہ خاتون سمیت 2 افراد دب گئے۔ واقع کی اطلاع ریکسیو اداروں کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نشتر۰سپتال منتقل کیا۔ جہاں 70 سالہ خاتون زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ خاتون کی لاش کو نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :