پاکستان میں ویکسین کے ناقص انتظام پر اقوامِ متحدہ کو تشویش
بدھ 25 فروری 2015 12:13
پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) اقوامِ متحدہ نے ملک میں ”حفاظتی ٹیکوں کے انتظام کے کمزور نظام“ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ معیاری طرزعمل کو اپناتے ہوئے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو بچپن کی بیماریوں کے خلاف موٴثر بنائے۔گزشتہ سال عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کے زیرِاہتمام کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک سروے حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی کے سلسلے میں ہر سطح پر اس کے انتظامات کے مختلف شعبوں میں اہم کمزوریوں کی نشاندہی کی تھی۔
اقوام متحدہ کے ان دونوں اداروں نے اس خلاء سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی سفارش کی تھی۔ پاکستان میں ہر سطح پر ویکسین کی فراہمی کے مجموعی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین کی فراہمی کے مینجمنٹ سسٹم کے بہت سے شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں حفاظتی ٹیکوں کے انتظام کو موٴثر بنانے کے لیے طے شدہ اصولوں میں سے صرف ایک پر عمل ہوتا ہے۔
سروے کے مطابق تمام سطح پر مطلوبہ معیاری کارکردگی 80 فیصد ہے۔ اس ملک کو حفاظتی ٹیکوں اور تجارتی اشیاء کی درآمد میں 80 فیصد سے زیادہ مطلوبہ معیار کی ضرورت ہے، جبکہ ویکسین کو اسٹور کرنے کے درجہ حرارت، سرد اور خشک اسٹوریج کی استعداد، عمارات، آلات، ٹرانسپورٹ، دیکھ بھال، اسٹاک مینجمنٹ کا انتظام، اور معاون انتظامات جیسے آٹھ مطلوبہ معیارات ہیں جو حفاظتی ٹیکوں کو موٴثر بنانے کے لیے ضروری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.